ملتان؛مضر صحت پاپڑ کی تیاری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ، ایک  فیکٹری سیل

92

 

ملتان، 23 فروری(اے پی پی ):  مضر صحت پاپڑ کی تیاری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ،فوڈ سیفٹی ٹیم نے  ایک  فیکٹر ی   سیل کر  دی  جبکہ  ایک  یونٹ کو  25 ہزار  جرمانہ کیا   گیا۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ   نے  کہا کہ خوراک کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر پاپڑ فیکٹری کو سیل  کیا گیا ۔ پاپڑکی تیاری میں چائنہ سالٹ، کھار اور نوشادر کا استعمال کیا جارہا تھا جبکہ  پروڈکشن ایریا میں  بھی پرندوں کے گھونسلے اور حشرات پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر برکت سنیکس یونٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے،آلودہ مشینری کا استعمال اور آئل تبدیلی ریکارڈ کی عدم موجودگی پر پروڈکشن یونٹ کو جرمانہ کیا گیا ہے ۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی  نے کہا کہ غیر معیاری سنیکس کے استعمال سے بچوں میں ہیضہ اور پیٹ درد کی بیماریاں جنم لیتی ہیں، کسی  کو بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔