ملتان؛ڈپٹی کمشنرعامرخٹک سے ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک ظفر اقبال کی  ملاقات

66

ملتان، 2فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک ظفر اقبال نے منگل   کو یہاں   ملاقات  کی ۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ضلعی انتظامیہ تمام کیسسز کو منتقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کے ساتھ متعلقہ محکموں کے اجلاس منعقد کرائے جائیں گے۔انہوں  نے کہا کہ متعلقہ محکموں سے رابطہ کار سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ،ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ اٹارنی  آفس کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

 عامر خٹک نے کہا عدالتوں میں کیسسز کی پیروی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی  مختلف کیسسز اور متعلقہ محکموں کی فہرست ڈی سی آفس کو فراہم کریں۔

 ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف عدالتوں میں صوبائی محکموں کے 1053 کیسسز زیر سماعت ہیں، 5ڈسٹرکٹ اٹارنی اور 6 اسسٹنٹ اٹارنی کیسسز کی پیروی کررہے ہیں ۔انہوں نے  کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی سپورٹ سے عدالتوں سے کیسسز کے فیصلے حاصل کرنے میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔