ملتان؛ ایڈیشنل آئی جی پی ظفر اقبال سے جنوبی پنجاب میں نئے تعینات ہونیوالے ایس ڈی پی اوز کی ملاقات

105

ملتان، 24 فروری (اے پی پی): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے جنوبی پنجاب میں نئے تعینات ہونیوالے ایس ڈی پی اوز نے ملاقات کی۔ جس دوران کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پرموٹ ہونیوالے ڈی ایس پیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پرموٹ ہونیوالے افسران ترقی کو اللہ پاک کا کرم سمجھتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے اقدامات کریں۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں میرٹ پر پولیس کی انتظامی نشستوں پر تقرریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا نفری کا درست استعمال کرکے موثر گشت کے ذریعے جرائم کا خاتمہ کیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ  وردی کے غلط استعمال سے پوری فورس کا مورال اور امیج خراب ہوتا ہے، فیلڈ افسران کی بہترین کارکردگی پر ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے 14 ڈی ایس پیز کو ترقی پر شولڈر بیج بھی لگائے۔