پاک بحریہ ، اینٹی نارکوٹکس فورس کا مشترکہ انسداد منشیات آپریشن،700 کلو گرام منشیات برآمد  

82

اسلام آباد ، 23 فروری (اے پی پی ): پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس  نے بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے  میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرتے  ہوئے  700 کلو گرام منشیات برآمد  کر لی  ہیں  ، برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا  گیا ، منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدودمیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔