ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے عدم توجہی کا شکار 2 بچوں  کو  حفاظتی تحویل میں لے لیا

52

ملتان، 04 فروری (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار بے آسرا 2 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 8 سالہ شیراز ولد عبدالرزاق، 6 سالہ شہزاد ولد اصغر شامل ہیں۔

بچوں کو شالیمار کالونی بوسن روڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔  بچوں کا تعلق تحصیل شجاع آباد اور غازی گھاٹ ڈی جی خان سے ہے، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جن کے  لواحقین کی تلاش جاری ہے۔