ملتان!ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدیت پر اے سی سٹی عابدہ فرید کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

70

ملتان، 16فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدیت پر اے سی سٹی عابدہ فرید نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور سپورٹس کمپلیکس میں قائم کرکٹ گراونڈ کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ بھی لیا۔

عابدہ فرید نے درانہ نگانہ کے ہاکی گراونڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے کے منصوبے کا بھی معائنہ  کیا۔انہوں نے کہا کرکٹ گراؤنڈ اور ہاکی گراؤنڈ کے منصوبوں پر 22کروڑ47 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں، 7کروڑ47لاکھ روپے کی لاگت سے کرکٹ گراؤنڈ کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

عابدہ فرید نے کہا کہ کرکٹ گراؤنڈ کا پولین اور دو وکٹ تیار کر لی گئی ہیں اور فلڈ لائٹس نصب کردی گئی ہیں جبکہ بجلی کے نظام میں تعطل پیدا ہونے کی صورت میں متبادل ذرائع کے لئے  ہیوی جنریٹر خریدا گیا ہے۔

عابدہ فرید نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مارچ میں سپورٹس گالا کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، نیزہ بازی اور کرکٹ سپورٹس گالا کا حصہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں بھی منعقد ہو گا۔

اے سی سٹی عابدہ فرید نے کہا کہ درانہ نگانہ میں نئے ہاکی گراؤنڈ کی تعمیر پر15 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں،گراؤنڈ میں سنتھیٹک ٹرف بچھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاکی گراؤنڈ کی تعمیر پر5 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اور  رواں مالی سال میں منصوبے کے لئے مزید5 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

 اے سی جلالپور پیروالا مدثر ممتاز نے بھی سپورٹس گراؤنڈ کا دورہ کیا۔