ملتان:یوم ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر گزشتہ روز مساجد اورامام بارگاہوں کے اطراف میں صفائی کے مکمل انتظامات

122

ملتان26،فروری(اے پی پی ):یوم ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر گزشتہ روز مساجد اورامام بارگاہوں کے اطراف میں صفائی کے مکمل انتظامات کئے گئے اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جلوسوں کے روٹس پر بھی صفائی کا ٹاسک تکمیل تک پہچایا۔لعل شاہ،شاہ گردیز اور حسین آباد، شیعہ میانی،دربار شاہ شمس اور دربار بی بی پاک دامن میں صفائی کا کام مکمل کیا گیا جب کہ نماز جمعہ کے پیش نظر تمام بڑی جامعہ مساجد کو آنیوالے راستوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے،ساتھ ہی جشن یوم ولادت علی کے موقع پر روٹس پر پانی کا چھڑکاو ¿ اور لائم لائننگ بھی کی گئی۔