ملتان ؛کمشنر جاوید اختر محمود ،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا اندرون شہر  کا دورہ

67

 

ملتان، (23 فروری )اے پی پی :شہر کی صدیوں پرانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کمشنر ملتان جاوید اختر محمود، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے  اندرون شہر کا  دورہ کیا اور دلی گیٹ تا پاک گیٹ قلعے کی ایک کلومیٹر فصیل کی بحالی کا فیصلہ کیا ۔

 اس موقع پر  کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا  کہ ملتان کی تاریخ زرخیز، جنگ و جدل کی داستانوں نے جنم لیا اور کہا جنگ و جدل کی داستانوں کی نشانیاں اندرون شہر میں ملتی ہیں ۔انہوں   نے کہا کہ قدیم تہذیب کے امین دروازے اور فصیل، ملتان کی پہچان ہیں ،فصیل کے ساتھ فیملی گزیبو، فوڈ پوائنٹ بنایا جائے گا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ مہذب قومیں اپنے تاریخی ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں ،آثار قدیمہ کے رقبہ جات پر کسی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا   جائے  گا ۔ کمشنرنے   کارپوریشن کو فصیل کے ارد گرد انسداد تجاوزات آپریشن کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ ترقی کے سفر نے ہمیں اپنے ثقافتی ورثہ سے دور کر دیا ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے فصیل کو پبلک کیلئے تفریحی مقام بنائیں گے،فصیل قلعے کے 6 دروازوں سے منسلک،صرف 1 کلومیٹر اصلی حالت میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان قدیم ترین زندہ شہر، ورثہ کی حفاظت ضروری ہے۔