ملتان :ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن

86

ملتان 24، فروری  (اے پی پی ):ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن۔ انفورسمنٹ ٹیم نے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ ایم ڈی اے کی نشاندہی پر ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سدرن بائی پاس نزد این ایل سی بائی پاس چوک پرزیر تعمیر دوکانات و دفتر برائے شادی ہال کو گرا دیا۔آپریشن میں انفورسمنٹ ٹیم و متعلقہ عملہ موقع پر موجود تھے۔