ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاون 

89

ملتان 24،فروری (اے پی پی ):تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت  اے سی سٹی عابدہ فرید نے کی آپریشن تحصیل آفس روڈ اور ابدالی روڈ پر کیا گیا اور ان مقامات پر قائم تین جوس کارنر کو اکھاڑ دیا گیا ہے ایک جوس کارنر تحصیل آفس کے ساتھ قائم کیا گیا تھا جوس کارنر ٹریفک جام کا باعث بن رہا تھا

دوسری جوس شاپ اور سٹال ابدالی روڈ پر احمد شاہ ابدالی کی یادگار پر قائم کیا گیا تھا جوس شاپ کے مالک نے احمد شاہ ابدالی کی جائے پیدائش پر قبضہ کر رکھا تھا تجاوزات سے تعمیر کی گئی یادگار کو بھی نقصان پہنچ رہا تھا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے نے تمام فرنیچر اور سامان قبضے میں لے لیا ہے ایک عرصہ سے قائم جوس شاپس کو مبینہ طور بھتہ مافیا کی پشت پناہی حاصل تھی اے سی سٹی نے کارپوریشن کے عملے کو  بھتہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ہے اے سی سٹی عابدہ فرید نے کہا حکومت نے قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کارواِئی کا حکم دیا ہے اور کہا مستقل تجاوزات قائم کرنے سے باز نہ آنے والے عناصر کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔