ملتان، 26فروری (اے پی پی ):وزیراعظم عمران کے احکامات کے تحت قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔گزشتہ روز قبضہ مافیا کے خلاف ضلع ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر جلالپور پیروالا میں2100 کنال زرخیز زرعی زمین واگزار کرالی گئی۔سرکاری ریٹ کے مطابق زمین کی مالیت 1ارب 44کروڑ37 لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ آپریشن چک83 ایم میں کیا گیا ۔قبضہ مافیا ایک طویل عرصے سے حکومت پنجاب کی ملکیتی اراضی پر قابض تھا۔قابضین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے تاوان وصول کرنے کے لئے ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے۔
آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا مدثر ممتاز نے کی ۔پولیس کی بھاری نفری،سول ڈیفنس فورس اور محکمہ ریونیو کے افسران اور سٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔











