مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ،اقوام متحدہ بھارت کے خلاف پابندیاں عائدکرے: شہریارآفریدی

200

ملتان ,26 فروری (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے ۔اقوام متحدہ کو انسانی حقوق کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں بھارت کے خلاف پابندیاں عائد کرنی چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں” انتہا پسندانہ رویوں کے تدارک “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سات ماہرین نے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خودمختاری چھیننے اور اقلیتی حقوق کو پامال کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کشمیر کی خود مختاری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی قانون سازی کے نقصان سے جموں و کشمیر کی آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستانی مداخلت سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی سیاسی شراکت کومتاثر کیاجارہاہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حوالہ دیتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام متنازعہ آوازوں کو دبارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو اس کی خودمختاری چھیننے کے لئے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے فورا بعد ہی ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ، جن میں سیاست دان بھی شامل تھے اور اس غیرمعمولی سیاسی اقدام کے بعد انٹرنیٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ دو سال بعد بحال ہوا جو کہ دنیا کا سب سے طویل انٹرنیٹ لاک ڈاو ¿ن ثابت ہوا۔۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان الجھن کا شکار ہے اوراپنے اصل راستے سے بھٹک چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے لئے خود اعتمادی ضروری ہے ، نوجوانوں کو ایک روادار اور اعتدال پسند معاشرے کی تشکیل کے لئے پوری تندہی سے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا میں اہمیت رکھتا ہے اور علاقائی، عالمی رابطے اور تجارت کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستانی نوجوانوں کے ذہنوں کو متاثر کر کے ا ±ن کو اپنے مخالفانہ عزائم کے لیے استعمال کرناچاہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں دشمن پاکستان کے بارے میں جعلی خبروں کے ذریعے منفی پروپیگنڈے کو پھیلانے کے لئے جدید ایپس کا استعمال کررہا ہے۔