ملتان 25، فروری (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کے حکم پر فصیل کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا ۔
تجاوزات آپریشن میں 2 ٹرک،1 ٹرالی سامان قبضے میں لیا گیا ہے فصیل کے اطراف بندھی ہوئی بگیاں بھی قبضے میں لی گئیں اور سرکار میں مداخلت کرنے پر ایک شخص گرفتار، استغاثہ جمع کرادیا گیاہےانسداد تجاوزات آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید، کارپوریشن عملہ موجود تھا کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا تاریخی عمارات کے اردگرد تجاوزات ناقابل برداشت ہیں اور کہا کارپوریشن کو فصیل کے گرد لوہے کی باڑ لگانے، نالہ پر پختہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہریوں کو جلد خوبصورت فیملی مقام کا تحفہ دیں گے۔