ملتان: یونین کونسل نمبر 35 طارق آباد میں واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے  کا افتتاح کر دیا گیا

89

ملتان، 13 فروری (اےپی پی): یونین کونسل نمبر 35 طارق آباد میں واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ ،وفاقی وزیر ملک محمد عامر ڈوگر نے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا ناصر اقبال، وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان بھی ہمراہ تھے۔

ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ملتان کا بڑا مسئلہ سیوریج، واٹر سپلائی کا ہے  ملتان کے سیوریج، واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں ۔ انہوں  نے کہا کہ طارق آباد کی تمام پرانی واٹر سپلائی لائنیں تبدیل ۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہا کہ یو سی 35 میں 22 ہزار فٹ واٹر سپلائی لائن تبدیل ہوگی ناصر اقبال نے کہا کہ نئی واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی پر 1کروڑ 15 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔