وائیس آف سکھر یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ریلی

93

 

سکھر،02 فروری (اے پی پی ): وائیس آف سکھر یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ،سکھر پریس کلب کے سامنے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرے کی قیادت وائیس آف سکھر یوتھ ونگ کے فراز سومرو و دیگر کر رہے تھے۔

 اس موقع پر  رہنماﺅں نے  ریلی   سے  خطاب میں   کہا کہ  گزشتہ کئی سال سے کشمیر کی سرزمین پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جارہی ہے۔ سینکڑوں بے گناہ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ، کرفیو کے باعث کشمیری مسلمانوں کی زندگی پریشان حال ہو چکی ہے ۔انہوں نے  کہا کہ  بھارتی مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں ، کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے لیکن افسوس اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک خاموش بیٹھے ہیں،پاکستانی عوام اپنے کشمیر ی مسلمانوں کیساتھ جدوجہد آزادی کی جنگ میں ساتھ ہیں۔