کولمبو ۔24فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے سری لنکا کے قائد حزب اختلاف سجیتھ پریما داسا نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور سری لنکا کا دورہ کرنے پر اپنی پارٹی کی طرف سے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔