وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی ملاقات

151

کوئٹہ15 فروری (اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے نئے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور، گڈ گورننس سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پر وزیراعلی بلوچستان نےکہا کہ عوام کی خوشحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلی نے  نئے چیف سیکرٹری کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔