وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد معاون خصوصی کے عہدے سبکدوشی کا فیصلہ کیا، عثمان ڈار

121

سیالکوٹ ۔15فروری  (اے پی پی):وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوشی کا فیصلہ کیا۔الیکشن کے بعدامور نوجوانان سے متعلق بطورمعاون خصوصی ذمہ داریاں دوبارہ شروع کروں گا، این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی کارکنوں کو میری ضرورت ہے۔  اسی وجہ سے میں نے اپنی خواہش پر استعفیٰ پیش کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی گیارہ جماعتوں نے ہفتہ کے روز ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں ایک چھوٹا سا عوامی اجتماع کیا۔ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی مسلم لیگ (ن) کے چھوٹے اجتماع سے مایوس تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ کی جلسی کی نسبت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور این اے 75 کے شہریوں نے ڈسکہ میں  تاریخی ریلی اور عوامی اجتماع کیا۔ تحصیل ڈسکہ میں پی ڈی ایم گیارہ جماعتیں مل کر پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف ضمنی الیکشن این اے 75 میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کاہرحال میں محاسبہ کیاجائیگاحکومت کرپشن کے خاتمے‘عوامی خدمات میں تیزڈیلیوری اوراحتسابی عمل کے منشورپرکاربندہے فلاحی معاشرے کاقیام تحریک انصاف حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں حکمرانوں نے لوگوں کومحض زبانی جمع خرچ کیے اورعوامی فلاح وبہودپرکوئی توجہ نہ دی اس کے برعکس تحریک انصاف حکومت بھی عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے اورملک بھرکے کونے کونے میں عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہاپوزیشن پہلے دھاندلی کی داستان لیکر آ گئے اور عوامی جلسے کیے،قوم نے ان کو مسترد کردیا۔پھر انہوں نے ریاست اور پاک فوج کے خلاف بیانات دیئے، قوم نے پھر ان کو مسترد کردیا۔ اب وہ افراط زر کی ایک نئی داستان لے کر آئے ہیں۔