وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

120

کوئٹہ،23 فروری (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالصبور کاکڑ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی پی ایس ڈی 21-2020 میں 194 منصوبے شامل ہیں جن میں واٹر سیکٹر کے منصوبوں میں مانگی ڈیم، گروک ڈیم، 100 ڈیمز، وندر ڈیم شامل ہیں۔اور نئی وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے واٹر، کمیونیکیشن سیکٹر سمیت سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں شامل کئے گئے ہیں وفاقی پی ایس ڈی پی 22-2021 کے لیے نئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سمیت بلوچستان کمپری ہینسو ڈیویلپمنٹ اینڈ گروتھ اسٹرٹیجی اور وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کمپری ہینسو ڈیویلپمنٹ اینڈ گروتھ اسٹرٹیجی پر عملدرآمد کے لیے ایکشن پلان مرتب کیا جائےاور صوبے میں جاری وفاقی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔پاور سیکٹر کے منصوبوں کے فنڈز اور انہیں فاسٹ ٹریک کرنے کے لیے منسٹری آف انرجی سے رابطہ کیا جائے ۔