وزیر اعظم عمران خان سےقائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی ملاقات

87

اسلام آباد،18فروری  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سےقائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ،ملاقات  میں سیاسی امور اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر شہزاد  وسیم سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ایوان بالا میں قابل، اہل اور میرٹ کی بنیاد پر شفاف طریقہ کار کے تحت سینیٹر منتخب ہوں۔