وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارسے چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد علی نون  کی ملاقات

118

لاہور23فروری (اے پی پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد علی نون نے ملاقات کی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ملک امجد علی نون کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو نئے ماڈل پر چلانے کے حوالے سے آپ نے قابل قدر کام کیا ہے -آپ نے مختصر مدت میں صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے بے پناہ کاوشیں کیں آپ نے کمپنی کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کیا -انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے کنٹریکٹ کے نئے ماڈل سے قیمتی زرمبادلہ بچا یا -لاہور میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے -ملک امجد علی نون نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو کمپنی کے امور اور مستقبل کیلئے صفائی کے نظام کے بارے آگاہ کیا اور  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے امور کے حوالے سے بھرپور سپورٹ پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ملک امجدعلی نون نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو اپنی کتاب”نیرنگی سیاست دوراں“ پیش کی۔