ملتان :ویسٹ آف منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا49 واں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا

131

ملتان، 23فروری )اے پی پی ):ویسٹ آف منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا49 واں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر،بورڈ ممبرز حسین احمد فضل،مسرور حیدر ایڈوکیٹ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر اور سیکرٹری کمپنی و منیجر فنانس ساجد ریاض، جب کہ ممبر یاسر بچہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت کی۔بورڈ نے نئی مشینری کی خریداری کے لئے ٹائم فریم تیار کرنے کی ہدایت کی،ٹائم فریم کے تیار کرنے کے بعد مطلوبہ مشینری کی منظوری دی جائے گی،اس کے علاؤہ کمپنی نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے حاصل کئے گئے300 ورکرز کی حتمی منظوری بھی دے دی ہے،تھرڈ پارٹی کے ذریعے 25ہزار833 روپے ماہانہ پر فی ورکرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جب کہ کمپنی  ورکرز کی تنخواہ کی مد میں تھرڈ پارٹی کو سالانہ9کروڑ30 لاکھ روپے ادا کرے گی،بورڈ نے15-2014 کے ایکسٹرنل آڈٹ کے لئے آڈٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے اور کمپنی سیکرٹری بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔یاد رہے کہ کمپنی سیکرٹری کے عہدے کے لئے ہیومن ریسورس کمیٹی انٹرویو کا مرحلہ مکمل کر چکی ہے۔دوسری طرف

کمپنی منیجرز اور ڈپٹی منیجرز کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی تفصیل کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب  کہ ایمرجنسی حالات میں کمپنی گاڑیوں کی مرمت کی تفصیل بعد از پڑتال اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وائر لیس کمیونی کیشن سسٹم خریدنے کی منظوری بورڈ کی پروکیورمنٹ کمیٹی دے گی۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے،توقع ہے کہ کمپنی شہریوں کا مکمل اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔