وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے پاکستان میں قطر کے سفیر  سعود عبدالرحمن الثانی کی ملاقات

119

اسلام آباد، 16 فروری ( اےپی پی): وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے پاکستان میں قطر کے سفیر  سعود عبدالرحمن الثانی نےملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور قطرکےدرمیان تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانیوں کے لئے قطر ویزا میں سہولیات کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔قطری سفیر کی طرف سے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو قطر دورے کی دعوت  دی گئی۔

قطری سفیر  نےکہا کہ پاکستان اور قطرکے درمیان تجارت کا بہت سکوپ ہے۔عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور قطرکے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے ۔قطری سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارک باد بھی پیش کی۔