وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منسٹر کالونی اسلام آباد میں پودا لگا کر  شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

108

اسلام آباد۔25فروری  (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منسٹر کالونی اسلام آباد میں پودا لگا کر  شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق منسٹر کالونی میں موسم بہار کے حوالے سے نئی شجر کاری کی جائے گی،ماحولیات میں بہتری کے لئے ایک نئے سمال سکیل پارک کی بھی منظوری دی گئی ہے سی ڈی اے پارک اور جاگنگ ٹریک بنائے گاجبکہ کالونی میں غیر آباد جگہ کو پارک  بنانے کے لئے بروئے کار لایا جائیگا،پارک میں پرندوں کی افزائش اور پناہ گاہوں کے لئے پھل دار درخت لگائے جائینگے،منسٹر کالونی کو برڈ فرینڈلی بنایا جائیگا جس کے لیے پرندوں کی پناہ گاہوں کے تحفظ  کی حوصلہ افزائی کی جائیگی،پارک اور شجر کاری کا کام دو ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔