ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے سرکاری ملازمین میں بناولٹ فنڈ،سکالر شپ گرانٹ کے چیک تقسیم کیے

176

چنیوٹ، 25 فروری( اے پی پی  ):ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے سرکاری ملازمین میں بناولٹ فنڈ،سکالر شپ گرانٹ کے چیک تقسیم کیے، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے اپنے آفس میں بناولٹ فنڈ،سکالر شپ گرانٹ کے 50چیک تقسیم کیے جنکی مالیت تقریباً 5لاکھ روپے بنتی ہے،یہ پیسے سرکاری ملازمین کے ان ہونہاربچوں کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے امتحانات میں 60فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ہوں،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ میرٹ کی بنیاد پر مرحلہ وار حقداران کو چیک تقسیم جا رہے ہیں، اس موقع پر انچارج بناولٹ فنڈ محمد ارجمند طاہر بھی موجود تھے، رقوم کے چیک وصول کرنے والے والدین نے بروقت چیک دینے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔