ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا نشتر ہسپتال کے ساتھ ویسٹ کے  سیکنڈری کلکشن کا معاہدہ

105

ملتان، 16فروری( اےپی پی): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مالی خودانحصاری کےحصول کی طرف پہلا قدم اٹھاتے ہوئے نشتر ہسپتال کے ساتھ ویسٹ کے  سیکنڈری کلکشن کا معاہدہ کر لیا ہے۔ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ  ایم ڈبلیو ایم سی نشتر ہسپتال اور کالونی کے احاطے میں کنٹینر رکھے گی۔نشتر ہسپتال انتظامیہ فی کنٹینر اٹھانے کے عوض کمپنی کو 3330 روپے ادا کرے گی۔کمپنی کو ادائیگی کراس چیک کے ذریعے کی جائے گی۔فخرالاسلام ڈوگر نے بتایا کہ کمپنی ریونیو جنریشن پلان پر عمل پیرا ہے۔نجی ہسپتالوں، تعلیمی اور کمرشل اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کئے جائیں گے۔ایم ڈی نے بتایا کہ تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر نے 300 ورکرز پر مشتمل ورک فورس فراہم کردی ہے جبکہ آف روڈ گاڑیوں اور کنٹینرز کی مرمت کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صاف ستھرا ملتان ہمارا ٹارگٹ ہے۔بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے ایونٹ پر کمپنی مثالی صفائی سرانجام دے رہی ہے۔