پاراچنار؛  جنگلی پودوں ، فروٹ درختوں اور دیگر قسم کے  پھولوں کے پودا جات کی فروخت شروع

126

پاراچنار،16فروری(اے پی پی):پاراچنار میں موجود جنگلی پودوں ، فروٹ درختوں کے علاوہ مختلف قسم کے  پھولوں کے پودا جات کی فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

 پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال پودوں کی قیمتوں میں اضافہ ہے اور ساتھ ساتھ کافی عرصے سے بارشوں کا نہ ہونے کے باعث عوام کی درختوں کے خریدنے میں  دلچسپی کم نظر آ رہی ہے۔