پاکستان جیو اکنامک حب بننے جا رہا ہے: صدر مملکت عارف علوی

99

کراچی، 13فروری (اے پی پی): گورنر ہاؤس سندھ میں مہمند ڈیم کے پس منظر میں بنائی گئی پروڈیوسر طوبی بیگ کی ڈاکومینٹری” پانی کے پنکھ” کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی صدر مملکت محمد عارف علوی تھے ،تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان جیو اکنامک حب بننے جا رہا ہے اللہ نے پاکستان کو زبردست آبی وسائل دیئے ہیں جسطرح یہ ڈاکومینٹری بنائی گئی میں تمام پروڈیوسرز سے کہوں گا اس طرح کا کام کریں یہ کمرشل کام نہیں ہے بلکہ وطن سے محبت کا انداز ہے پانی ایک قیمتی اثاثہ ہے اسے بچانے کے لیے ہمیں ڈیمز کی ضرورت ہے۔ پچاس سالوں سے کوئی ڈیم نہیں بن سکا نہ ہی موجود ڈیموں کی گنجائش بڑھائی گئی پر موجودہ حکومت نے اچھا کام کیا۔ اس جانب توجہ دی انہوں نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ کے فور منصوبہ مکمل ہونے کے بعد کراچی کے مکین پانی کی قلت سے نجات حاصل کر سکیں گے اگر چہ مہمند ڈیم ایک کثیر بجٹ کا منصوبہ ہے پر قومیں اپنے لیڈر پر بھروسہ کرتی ہیں اور اللہ کی رحمت سے وہ سرخرو ہوتی ہیں۔ انہوں نے ڈاکومینٹری بنانے والی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔