پشین؛پی بی 20  ضمنی انتخابات کےلیے ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم، گنتی کا عمل جاری

101

پشین،16فروری(اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین تھری ضمنی انتخابات کےلیے ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا ہے اور اب گنتی کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمشن کی جانب سے دیا جانے والا پولنگ کا مقرہ وقت 5:00 بجے  ختم ہوا،مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا۔