بورےوالا؛ملتان روڈ پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ الٹ گئی، دو مسافر جانبحق

62

بورےوالا،20فروری(اے پی پی):ملتان سے وہاڑی آنے والے مسافر کوسٹر، اڈا چٹی پلی کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، جسکے نتیجہ میں دو مسافر موقع پر ہی جانبحق  جبکہ کوچ میں سوار 16 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 6 کو موقع پر ہی ریسکیو عملہ نے طبی امداد کے بعد فارغ کردیا جبکہ دیگر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے تین زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر جانبحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔