پنڈی بھٹیاں ، 22 فروری (اے پی پی ): پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن،آپریشن تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں ، تھانہ سٹی حافظ آباد، تھانہ جلالپور بھٹیاں ، تھانہ صدر حافظ آباد اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجےمیں مختلف جرائم میں ملوث 35 ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ گرفتارملزمان میں 11 اشتہاری بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے 13 کلو سے زائد چرس، 85 لیٹر شراب، 3 کلاشنکوفیں ، رائفل ، بندوق اور 7 پسٹل برآمد کر لی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد نے کہا کہ سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔