لاہور،10 فروری (اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی پولیس آفیسرز میس آمد۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سٹیزن سنٹرک پولیسنگ(عوام دوست پولیسنگ ماڈل) کی قومی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کردیااور 2پولیس ایپ کا بھی افتتاح کیاٹورسٹ فسلیٹیشن ایپ اور کرایہ داروں وملازمین کی رجسٹریشن کی ایپس کا بٹن دبا کر آغاز کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سٹیزن سنٹرک پولیسنگ کی قومی کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کو عوام دوست بنانے کے لئے ریفارمز قابل تحسین ہیں ہر بندے کو سب سے پہلے پولیس،مقامی حکومتوں یا ہسپتال سے واسطہ پڑتا ہےپولیس اورشعبہ صحت کو عوام دوست بنا رہے ہیں کے پی کے کی طرز پر پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج دیں گے-انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کومفت علاج کی سہولت ملے گی جس کی ترقی یافتہ ممالک میں بھی کوئی مثال نہیں اس سال کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا ہدف مقرر کیا ہےپنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات براہ راست ہوں گےاس ضمن میں آرڈیننس جاری کردیاگیاہےنیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس نافذ ہونے سے نچلی سطح پر بدعنوانی کاخاتمہ ہوگاپولیس میں ریفارمز کے ساتھ ساتھ ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہیں ہسپتالوں میں میڈیکل لیگل سر ٹیفکیٹ کے لئے کاؤنٹر بنا دئیے گئے ہیں -انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مراکز بنائے گئے ہیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو ضروری آلات سے لیس کررہے ہیں پولیس میں 10ہزار بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گاپنجاب بھر میں پولیس کو 600گاڑیاں دی جاچکی ہیں 45تھانوں کی نئی بلڈنگ بنارہے ہیں 101تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل مکمل ہوچکاہےپولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے عمل کو شفاف بنا یا ہے پولیس کے کام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی جاتی پولیس کو کام کرنے کی مکمل آزادی دی ہےپولیس ریفارمز کامطلب عوام کی خدمت ہےلوگوں کو گراس روٹ لیول پر انصاف ملنا چاہیےانصاف کی پہلی توقع پولیس سے وابستہ ہوتی ہے-انہوں نے کہا کہ پولیس میں سب اچھانہیں مگر تیزی سے بہتری آرہی ہےیہ اصلاحات پولیس نظام میں حقیقی تبدیلی کے لئے ٹھوس اور پائیدار اقدام ثابت ہوگاپولیس کو پورا سپورٹ کریں گے لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگاپولیس کو عوام دوست بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کررہی ہےجتنا ہیومن انٹریکشن کم ہوگا اتنی زیادہ نظام میں شفافیت آئے گی دہشت گردی کے خلاف پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں -سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے، اختیارات کو نچلی سطح تک لیکر گئے ہیں جنوبی پنجاب میں علیحدہ ایڈیشنل آئی جی تعینات کیاگیاہےپولیس کی تنخواہوں او رالاؤنسوں میں اضافہ کیاہے-پولیس سے توقع رکھتا ہو ں کہ عام آدمی کو انصاف دینے میں نئے جذبے سے کام کرے گی-اس موقع پرانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس نظام میں اصلاحات کے لئے ہر سطح پر سپورٹ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کے لئے جتنے وسائل دئیے اس کی مثال نہیں ملتی پولیس میں ترقیوں کا مسئلہ بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حل کیا ہے-انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام دوست بنانے کے لئے یہ کانفرنس کلیدی کردار ادا کرے گی-صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔