چینوٹ،05 فروری(اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ، اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں بھی 5 فروری یوم تک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
دی کریسنٹ سکول باہو مان میں طلباء او رطالبات نے تقاریر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرادوں کے مطابق 73 سال سے حل طلب مسئلہ کو حل کر ئے اور بھارت کے مظالم کو روکے جس نے کشمیریوں کی حق خوداردیت کو طاقت کے زور پر روک رکھا ہے،کشمیریوں کا خون رنگ لائے اور بہت جلد آذادی حاصل کر لیں گئے۔
پرنسپل سٹیلا صدف نے اپنے خطاب میں کہا کہ5 اگست 2019 سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا نفاذ کر رکھا ہے اور عوام کو گھروں میں قید کر کے انکی آزادی کو سلب کر رکھا ہے حکومت پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کے لیے بھر پور کوشش کر رہی ہے اور 22 کروڑعوام حکومت کے ساتھ ہیں۔