صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح کوہلو میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز ہوچکا ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز کھیتران نے ڈی سی کمپلیکس میں پودا لگا کر موسم بہار 2021شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے شجر کاری مہم کے تحت سرکاری دفاتر،عوامی مقامات،شاہراہوں سمیت دیگر مقامات پر پینتیس ہزارسے زائد پودے لگائے جائیں گےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عثمان شاہ،رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری،ایس ڈی او بی اینڈا ٓر میر غلام دستگیر مری،ڈی ایف او محمد اعظم خجک سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے پودا لگا کر باقاعدہ طور شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے زیر اہتمام ضلع بھر میں شجرکاری مہم کے تحت سرکاری دفاتر،عوامی مقامات،شاہراہوں،سکول کالجز سمیت دیگر مقامات پر پینتیس ہزارسے زائدپودے لگائے جائیں گے ملک کو سرسبز بنانے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہمیں عوام میں درختوں کی اہمیت وافادیت اجاگر کرنا ہے درختوں کی مناسب دیکھ بھال اور پودوں کو بروقت پانی کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے وزیر اعظم بلین ٹری پروگرام کے تحت پلانٹ فار پاکستان موسم بہار شجر کاری مہم 2021سے ہمارے آئندہ آنے والے نسلوں کو پر فضا ماحول اور ان کے زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے عوام محکمہ جنگلات کے عملے سے تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگا کر پُرفضا ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔