ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے؛ وفاقی وزیرسید امین الحق

182

 کراچی،27 فروری(اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے ، کمیونیکیشن نظام  کو بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے۔  ڈھائی سال میں 21.9ملین روپے کمیونیکیشن پر خرچ کر رہے ہیں ، تربت نصیر آباد میں 1.1 بلین کا پروجیکٹ لانچ کرنے جا رہے ہیں ہم بلا تفریق رنگ و نسل ہم کام کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے  کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں چوتھی کنزیومر اینڈ ٹیلی کام کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صارف جب تک حقوق سے آگاہ نہیں ہو گا اسے معیاری اشیا نہیں مل سکتیں، کنزیومر ایسوسی اس حوالے اچھا کام کر رہی ہے، دنیا تیزی سے بدل رہی ہے روز نئی ایپس آ رہی ہیں، کیا ہم اس بدلتی دنیا کا مقابلہ کر پا رہے ہیں،ہم بطور وزارت اس پر نظر رکھ رہے ہیں۔انہوں نے   کہا کہ  تقریبا پچیس ہزار بچے آئی ٹی ڈگری حاصل کرتے ہیں، مشکل سے پانچ ہزار نوجوان آئی ٹی کے لیے ملک سے باہر نکلتے ہیں۔

وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میری وزرات کام کرے، سانگھڑ اور خیر پور کے لیے ہم نے پچپن کروڑ کا پروجیکٹ سائن کیا ہے، ترقیاتی کاموں کے لیے ہم مل کر چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

استقبالیہ خطاب میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہا کہ اس تقریب کا بنیادی مقصد وزیراعظم عمران خان کے وژن ڈیجیٹل پاکستان کو تقویت دینا ہے، اسوقت آئی ٹی سیکٹر میں جو تیزی نظر آ رہی ہے وہ وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈیجیٹل پاکستان کی پالیسی کیا اور یہ وژن کیا ہے اب دنیا بھر میں جو فوکس ہے آئی ٹی پر ہے ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ای کامرس ای ہیلتھ کا فروغ دیا جائے تا کہ پسماندہ شہروں و دور دراز کے علاقوں کو ہم سہولیات دے سکیں۔