ژوب،05 فروری(اے پی پی ): : جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے جمعیتِ کے ضلعی امیر مولوی سرور، صوبائی رہنما حاجی محمد حسن شیرانی، خطیب جامع مسجد مولوی اللہ داد، مولوی سلطان شاہ اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہر محاذ پر متحد ہے، آج ہم کشمیری بھائیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا اور اقوام متحدہ کشمیریوں بھائیوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
مقررین نے کہا کہ مودی سرکار کا ہر حربہ ناکام ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کشمیریوں بہن بھایئوں کے ساتھ ہے اور ہر مسلمان ملک میں ظلم کے خلاف ہے ۔