کشمور؛ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں

54

 

کشمور، 05 فروری( اے پی پی ):کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک کی طرح کشمورکے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ کشمور ، کندہ کوٹ، تنگوانی ،غوثپور ،کرمپور میں جماعت اسلامي ، جي یو آئی اور ديگر تنظيموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی میں مذہبی جماعتوں اور سیاسی و سماجی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی میں شریک کارکنوں نے کشمیریوں کے اوپر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور بھارتی تسلط کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی جبکہ احتجاج ریلی میں شریک لوگوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے بھی جلائے ۔

 ریلیوں میں شریک رہنماوں  کا کہنا تھا کہ بھارت 73 برسوں سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔