کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا  کیجانب سے جیپ ریلی کا انعقاد

53

پشاور، 5فروری(اے پی پی): محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے فرنٹیئر 4×4 کلب کے تعاون سے دریائے سندھ کے مقام پر 4×4 جیپ ریلی کا اہتمام کیا جسمیں 60 سے زائد 4×4 گاڑیوں نے حصہ لیا ، ریلی میں خواتین ڈرائیورز بھی شامل تھیں۔

سیکرٹری محکمہ سیاحت و کھیل عابد مجید نے  ریلی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ریسکیو 1122 کی جانب سے کشتی رانی پریڈ کے علاوہ سیاحوں کیلئے تیراندازی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

 محمد عابد مجید نے کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ایڈونچر ٹورازم کو بھی فروغ دے رہی ہے اور اسی سلسلے میں پہاڑی علاقوں میں سنو فیسٹیول کا بھی  انعقاد کیا گیا جبکہ آنے والے دنوں میں گبین جبہ سیاحتی مقام پر بھی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس میں فیملیز بھی شرکت کر سکیں۔