کوئٹہ،05فروری(اے پی پی):صوبائی مشیر اقلیتی امور رکن صوبائی اسمبلی دھنیش کمار پلیانی نے کہاہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اہم مقصد یہی ہے کہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یاد دلایا جا سکے کہ پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اپنے کشمیریوں کی آزادی کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔
یہ بات انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتےہوئے کہی صوبائی مشیر اقلیتی امور رکن صوبائی اسمبلی دھنیش کمار پلیانی نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ بھارتی حکومت نے گزشتہ سال سے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرکے لاکھوں کشمیریوں کو محبوس کر رکھاہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی طرح ہر پاکستانی کی ایک ہی آواز ہے کہ “کشمیر بنے گا پاکستان”ملک بھر میں شہدائے کشمیر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ہے بلوچستان بھر کے اقلیتی برادری یوم یکجہتی کشمیر ڈے بھرپور طریقے سے منائیں گی ریلیاں بھی نکالی گی ہیں بلوچستان کے اقلیتی برادری اپنے کشمیریوں کے ساتھ ہیں ملک کا چپہ چپہ بھارتی مظالم پر سراپائے احتجاج ہے۔