ملتان، 16 فروری ( اےپی پی): کمشنر جاوید اختر محمود کی بین الاقوامی سکوائش چیمپئن شپ ایونٹ میں آمد ، کمشنر نے اسکوائش کے عالمی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور میچ بھی دیکھا ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا بین الاقوامی اسکوائش چیمپین شپ نے دنیا بھر میں امن کا پیغام دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ کے انعقاد سے اس خطے کے کلچر کی ترویج میں مدد ملے گی جاوید اختر محمود نے کہا کہ عالمی اور ملکی کھلاڑیوں کے خوبصورت امتزاج نے ایونٹ کو شاندار بنادیا ہے آج کھیلے گئے میل کیٹیگری کا پہلا میچ سوئس کے سکواش پلیئر سٹین مین نے جیت لیاسٹین مین نے کریس بنی کو سٹریٹ سیٹ سے ہرا دیا سٹین مین نے میچ 11۔13، 8۔11، 6۔11 سے جیت لیا دوسرا میچ پاکستان انٹرنیشنل سکواش پلیئر زینب خان اور کولمبیا کی سکواش پلیئر کیٹلینا پالز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔