غذر،05 فروری(اے پی پی): دنیا بھر کی طرح شہیدوں اور غازیوں کے سرزمین ضلع غذر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ ضلعی ہیڈ کواٹر گاہکوچ میں سٹی پارک سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی ریلی میں سرکاری و غیر سرکاری ملازمین اور طلبہ کے علاوہ سول سائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔
ریلی میں شریک لوگوں نے بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
دوسری جانب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گاہکوچ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں طلبہ اور مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کشمیری مسلمانوں کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بھارت کو واضع پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے کشمیری مسلمانوں پر مزید ظلم بند کردیں اور اقوام متحدہ کے قرارداوں کے مطابق کشمیری مسلمانوں کو آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے دیا جائے۔