ہفتہ وار بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹور پر اشیائے  خوردونوش ارزاں قیمت پر موجود

103

اسلام آباد،26 فروری (اے پی پی ):کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ معاشی صورتحال کے باوجود تازہ اور سستی اشیاۓ خوردونوش اب بھی عوام کی دسترس میں ہیں۔ حکومتی سرپرستی میں چلنے والے سہولت بازار، ہفتہ وار بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاۓ صرف کی دستیابی کم ترین قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا سہولت بازار میں -/845 روپے میں اور یوٹیلیٹی سٹور پر صرف -/800 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح  دیگر اشیائے صرف کی قیمتیں بھی عام بازار سے خاصی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

سبزی منڈی، سہولت بازار اور ہفتہ وار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی خاصہ فرق ہے ۔ کم ترین قیمت پر سبزیاں اور پھل نا صرف تازہ حالت میں موجود ہیں بلکہ ان کی قیمتیں موجودہ صورتحال کے تناظر میں کم ترین سطح پر ہیں۔

عوام کو چاہیے  کہ حکومتی سرپرستی میں چلنے والے سہولت بازاروں، ہفتہ وار بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹور کا رُخ کریں اور تازہ اور سستی اشیاۓ صرف اور خوردونوش کی خریداری کریں، بچت بھی کریں اور صحت افزا اشیا بھی خریدیں۔