سکھر:آل سندھ شہید بینظیر بھٹو وومین ہاکی گولڈ کپ کے مقابلے جاری

11

سکھر، 29 مارچ ( اے پی پی ):آل سندھ شہید بینظیر بھٹو وومین ہاکی گولڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں، مقابلوں میں کراچی نے لاڑکانہ کو اور شہید بے نظیرآباد نے میرپورخاص کو شکست دے دی۔

کراچی نے5 گول گئے جبکہ لاڑکانہ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی، اسی طرح شہید بے نظیرآباد نے 5 گول کئے جبکہ میرپورخاص کی ٹیم کوئی ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔

 سکھر میں محکمہ کھیل و امور نوجوان سندھ اور وومین ہاکی ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کے مشترکہ تعاون سے پہلا آل سندھ شہید بینظیر بھٹو وومین ہاکی گولڈ کپ ٹورنامنٹ جاری ہے۔گزشتہ روز رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ٹورنا منٹ 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گا،اتوار اور پیر کی رات ہونے والے مقابلوں میں کراچی نے لاڑکانہ کو 5 گول سے جبکہ شہید بے نظیرآباد نے میرپورخاص کو5 گول سے شکست دے دی۔

کھیلوں کی اس تقریب کی مہمان خاص چیئرپرسن ڈریم یوتھ آرگنائزیشن  فوزیہ قریشی تھیں ۔