پشاور :ریسکیو 1122 کی گزشتہ شب سے جاری بارش کے پانی کو نکالنے کیلئے کاروائیاں جاری

15

 

پشاور، 23 مارچ(اے پی پی): پشاور ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122)  کا مختلف علاقوں اور گھروں میں  موجود بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری  ہے۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور ڈاکٹر میر عالم خان نے بتایا کہ گزشتہ روز سے جاری موسلادھار بارش کے باعث پشاور کے مختلف نواحی علاقوں پلوسئی، بڈھ بیر، پشتخرہ، دورہ روڈ اور کارخانوں   کے علاقوں میں گھروں اور آمدروفت کے مقامات پر پانی کھڑا ہوگیا ہے  جس کو نکالنے کے لیے ریسکیو1122 کی جانب سے صبح سے ہیوی مشینری بھیج دی گئی ، آپریشن تاحال جاری ہے۔

 ڈاکٹر میر عالم خان نے بتایا کہ ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم پر پلوسئی میں گھر سے بارش کا پانی نکالنے کے دوران بیرونی دیوار بھی گری تھی  تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو1122 کے اہلکار کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔