پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے؛ وزیراعلی خیبرپختونخوا

16

پشاور، 23 مارچ(اے پی پی): یوم پاکستان کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے  پیغام میں پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں اس تاریخ ساز دن کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیاءکے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔

 محمود خان نے کہا کہ وقت اور حالات نے ثابت کر دیا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ درست تھا، اسلئے ہمیں ان نظریات پر کار بند رہنے کی ضرورت ہے جو اس مملکت خداداد کے حصول کی بنیاد بنیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک عظیم فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔