اوکاڑہ؛تھانہ صدر پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار کرلئے

66

اوکاڑہ،20مارچ(اے پی پی): تھانہ صدر پولیس کی ڈی پی او کی ہدایت پر بڑی کارروائی۔بین الاضلاعی ڈکیت گینگ عثمان عرف عثمانی اور مقبول عرف کولی ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار کرکے شہریوں سےچھینا گیا دو کروڑ  روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا۔

  ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا 43 لاکھ روپے نقدی، 30 لاکھ روپے کے مال مویشی،8 موٹر سائیکل مالیت 4 لاکھ روپے،6 ٹریکٹر ٹرالےایک کروڑ دس لاکھ روپے کے برآمد کیے  گئے ۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان مختلف شاہروں  پر راہگیروں کو ناکہ لگا کر لوٹتے تھے ۔ملزمان میں رضوان،اصغر، شاہد،عثمان اور مقبول عرف مقبولی شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ڈی پی او فیصل شہزاد کی جانب سے پولیس ٹیم کیلئے  سرٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان کیا گیا۔