اوکاڑہ؛ محکمہ انٹی کرپشن کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی

177

 اوکاڑہ،07مارچ(اے پی پی ):محکمہ انٹی کرپشن کی بڑی کارروائی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز قابضین سے 40 ایکٹر سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا۔ سات سال سےقابض اراضی کی کل مالیت 10 کروڑ روپے ہےجوکہ بذریعہ ٹریکٹر ہل چلوا کر ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی۔کارروائی کے بعد علاقہ میں انٹی کرپشن حکام  نے اعلان کروایا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں۔