ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کیلئے میڈیکل بلڈ سکریننگ کیمپ کا انعقاد

114

ملتان، 07مارچ (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے میڈیکل بلڈ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ کا اہتمام چلڈرن ہسپتال کمپلیکس، مقامی سماجی تنظیم تارے زمین پر اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اشتراک سے کیا گیا۔

 میڈیکل  کیمپ میں چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بچوں کا مکمل چیک اپ کیا اور بچوں کے ہیپاٹائٹس بی سی اور بلڈ سکریننگ کے لئے خون کے نمونے لئے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرنے کا مقصد ادارے میں رہائش پذیر بچوں کی صحت کے حوالے سے خیال رکھنا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 50 سے زائد لاوارث بے آسرا بچے رہائش پذیر جن کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے۔