اٹلانٹک کونسل کے زیرا ہتمام “پاک- امریکہ تعلقات اور ان کا مستقبل” کے موضوع پر ویبینار

139

 

واشنگٹن، 10مارچ(اے پی پی): امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نےاٹلانٹک کونسل کے زیرا ہتمام “پاک- امریکہ تعلقات اور ان کا  مستقبل” کے موضوع پر منعقدہ  ویبینار سے خطاب  کیا اور کہا کہ  پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، امریکی کمپنیوں کیلیے زراعت،  سیاحت اور  انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،   پاکستان میں کاروباردوست پالیسیوں سمیت بیرونی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں اور معاشی سرمایہ کاری کے سبب دنیا بھر سے مؤثر کاروباری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں،  سفیر پاکستان نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں خصوصی معاشی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ افغان امن مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور اپنے منتقی انجام کو پہنچیں،  بھارت نے کبھی بھی افغانستان  میں امن کے عمل کی حمایت نہیں کی جبکہ پاکستان پورے خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔

اٹلانٹک کونسل جنوبی ایشیاء کےسینئر فیلوز کیمرون منٹر اور صفیہ غوری احمد بھی ویبنار میں  شرکت کی ۔