اوکاڑہ ایجوکیشن بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام سالانہ انٹرکالجیٹ بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

183

اوکاڑہ 9مارچ(اے پی پی): نوجوان نسل کے لئے تعلیم کے ساتھ کھیلیں بہت اہمیت کی حامل ہیں وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی ایس کالج کے پرنسپل نبیل کیانی نے ایجوکیشن بورڈ ساہیوال کے تحت اوکاڑہ جیمنیزیم میں سالانہ انٹرکالجیٹ بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کےآغاز پر میزبانی کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ساہیوال بورڈ فیاض سلیمی ،ڈی ایس او نثارالحق،ڈائریکٹر سپورٹس ڈی پی ایس کالج زین العابدین  ،کرکٹ کوچ ندیم شہباز اور خورشید پی ٹی آئی بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں ساہیوال ڈویژن کے مختلف کالجز جن میں  ڈی پی ایس اوکاڑہ، ڈی پی ایس ساہیوال،اسپائرکالج اوکاڑہ، اسپائر حویلی لکھا، اسپائردیپالپور ،اسپائرساہیوا، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال اور اوکاڑہ ، گورنمنٹ کامرس کالج ساہیوال، آئی ایل ایم کالج حویلی لکھا ہائر سیکینڈری سکول چک بیدیاں اور پنجاب کالج اوکاڑہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔